کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا،اجلاس میں ارکان اسمبلی بشریٰ رند، اصغر علی ترین کی جانب سے بھارت کی ریاست کرنا ٹک میں کالج کی طالبہ کو حجاب پہننے پر ہراساں کر نے کے لئے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی جائیگی، اجلاس میں ارکان صوبائی اسمبلی قادر علی نائل اور نصر اللہ زیرے گزشتہ اجلاس میں موخر شدھ توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے،اجلاس میں بلوچستان ٹریفک انجینئرنگ مسودہ قانون مصدرہ 2022،بلوچستان موٹر وئیکل ترمیمی مسودہ قانون 202 2پیش کئے جائیں گے جبکہ بی این پی کی رکن شکیلہ نوید دہوار کو پاکستان نرسنگ کونسل کی رکن منتخب کیا جائیگا۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا

ٹیگز:
بلوچستان اسمبلی
