کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب ضلع زیارت و ہرنائی میں صحت، تعلیم، کھیل اور روڈ انفراسٹرکچر کے شعبوں میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پرمنظور کرائے ہے بڑے بڑے عوامی منصوبوں کے علاوہ دیہی علاقوں میں نئے سکولوں، مراکز صحت کی تعمیر آپ گریڈیشن سمیت مختلف عوامی منصوبوں پرکام جاری ہے اس کے علاوہ محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، لیویز، پولیس سمیت مختلف محکموں میں خالی اسامیوں کی منظوری کرکے میرٹ پر بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ہے مزید روزگار کے مواقع پیداکرنے کی کوشش کررہاہوں وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں زیارت سنجاوی ہرنائی سمیت صوبے کے تمام اضلاع ترقی کے نئے دور میں داخل ہوئے ہیں ریکوڈک پر حکومت کوئی سودے بازی نہیں کررہی ہیں حکومت ریکوڈک کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گا وہ صوبے کے عوام کی مفاد اور فلاح بہبود کیلئے ہوگا ریکوڈک پر سیاسی چمکانے کی کسی کواجازت نہیں دینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع زیارت و ہرنائی سے آئے ہوئے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے ہر شعبے کوترقیاتی دلانے کیلئے متعدد منصوبے منظور کئے ہے جن پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زلزلے سے متاثرہ سرکاری عمارتوں کی تعمیر کیلئے آنے والے بجٹ میں فنڈز مختص کرنے کااعلان وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو دورہ ہرنائی کے موقع پر کرچکے ہے جبکہ زلزلہ سے تباہ شدہ لوگوں کی مکانات کی دوبارہ تعمیر کیلئے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے منظوری لینے کے بعد متاثرین میں امدادی رقم تقسیم کرینگے عوام سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حکومت بلوچستان ریکوڈک پر کوئی خفیہ معاہدہ نہیں کررہی ہیں بلکہ ریکوڈک کے حوالے سے اسمبلی کے آن کیمرہ اجلاس میں صوبے کے اپوزیشن اور حکومتی ممبران نے شرکت کی اور ممبران کو ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے تفصلی بریفنگ دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان ریکوڈک کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گا وہ صوبے کے عوام کی مفاد میں ہوگا انہوں نے چند مستردہ شدہ جماعتوں کی جانب سے ریکوڈک کے منصوبے کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ جماعتیں عوام میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کیلئے احتجاج کا ناٹک کررہے ہیں۔
انفراسٹرکچر کے شعبوں میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پرمنظور کرائے ہے،حاجی نورمحمد دمڑ

ٹیگز:
حاجی نورمحمد دمڑ
