لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء پارلیمانی سیکرٹری صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مری قدرتی آفت تھی جس سے صرف حکومت کے نمٹنے کی سوچ غلط ہے اسکے باوجود اگر مقامی انتظامیہ کی لاپر واہی اور غفلت پائی گئی تو قانو ن اپنا راستہ خود چنے گا انہوں نے کہا کہ مری میں سیاحوں کے ساتھ ہوٹل مالکان کا سلوک قابل افسوس اور بڑی ناانصافی کے مترادف ہے حکومت ان مافیاز کے خلاف سخت ایکشن لیکر ان سے پائی پائی وصول کرے انہوں نے کہا کہ وفاق پنجاب کی حکومت 22کروڑ عوام فوج سمیت تمام ادارں کو افسوس ہوا ہم جانی نقصان پر انکے اہل خانہ کی طرع کرب اور صدمے سے دوچار ہیں حکومت پنجاب نے اسے قومی سانحہ قرار دیا اور سات روز میں انکوائری کا حکم دیا ہے غفلت لاپرواہی میں جو بھی ملوث پائے گئے انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی چاہے کمشنر ڈی سی اے سی کے لیو ل کے آفیسران ہی کیوں نہ ہوں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب نے جانبحق ہونے والوں کیلئے آٹھ ااٹھ لاکھ روپے امداد کی فراہمی کا ابھی اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سانحات پر سیاست چمکانے کی کوشش نہ کرے یہ وقت سیاست کا نہیں قومی یکجہتی اور ملکر جان بحق ہونے والوں کے خاندانوں کی دل جوئی اور انکے غم کو کم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سیاحوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ ائندہ موسم کے حالات دیکھ کر تفریحی مقامات جائے کریں اور موسم کے مطابق ضروری اشیاء اپنے ساتھ لے جائے کریں تو اس سے انکی جانیں محفوظ بن سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ اس سال مری سمیت پورے ملک میں اندازے سے کئی زیادہ بارش اور برفباری ہوئی سیاحوں کی زندگی ہمارے لیئے اہم اور قیمتی ہیں وہ محض تفریح اور شوق کے خاطر اپنی اور بچوں کی زندگی کو ائندہ دواو پر نہ لگائیں انہوں نے کہا کہ مری سانحہ میں پوک فوج نے ایک مرتبہ پھر تاریخ رقم کی شدید سرد برفباری موسم میں ناممکن حالات کے باوجود انہوں نے سب کچھ کو ممکن بنا دیا انہوں نے کہا کہ ریلیف آپریشن کو چند گھنٹوں میں مکمل کرکے میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اسکا کریڈٹ آرمی چیف کو بھی جاتا ہے انہوں نے کہا کہ مری کو ضلع اور دیگر سہولیاتکی فراہمی کے اعلنات پر وزیر اعلٰی پنجاب سردار وعثما ن بزدار کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اضلاع زیارت قلعہ سیف اللہ ہرنائی کے علاقے کان مہترزئی قلات اور چمن ودیگر علاقوں میں بروقت اقدامات اٹھانے پر زیر اعلیٰ بلوچتان قدوس بزنجو چیف سیکرٹری اور حکومتی وزراء سمیت دیگر آفیسران و اہلکاروں کو شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے علاقوں کا فوری فضائی جائزہ لیکر حالات کو کنٹرول کرنے کے اقدامات اٹھائے جس سے ضرور متاثرین کو ریلیف ملیگا اور انکے مشکلات میں واضع کمی ائیگی (ایم یعقوب دلسوز)
سانحہ مری قدرتی آفت تھی جس سے صرف حکومت کے نمٹنے کی سوچ غلط ہے،حاجی محمد خان

ٹیگز:
حاجی محمد خان
