مستونگ واقعے پر ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے،میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے مستونگ واقعے پر افسوس کا اظہار کیاہے وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی وزیر داخلہ کی شہید اہلکار کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے انہوں نے کہا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ڈپٹی کمشنر ذاتی نگرانی میں فوری اقدامات یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے اورملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں وزیر داخلہ کی شہید اہلکارکی درجات کی بلندی اور لواحقین کی صبر جمیل کیلئے دعا بھی کی۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے