سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

روالپنڈی(ڈیلی گرین گوادر)سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی حساس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی بر آمد کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے