گورنر بلوچستان کی مولانا فضل الرحمن سے ملا قات ، معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ جمعرات کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال، خطے میں رونما ہونے والی معاشی، تجارتی اور سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مولانا اسد محمود، وزیر مملکت میر محمد ہاشم نوتیزئی، واجہ جہانزیب بلوچ بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے گورنر بلوچستان کو گورنر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے