وادی کوئٹہ میں سرد ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی ، تھوڑی سی سردی پڑتے ہی سوئی گیس پریشر غائب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وادی کوئٹہ میں سرد ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی ہوگئی، تھوڑی سی سردی پڑتے ہی شہر کے بیشترعلاقوں سے سوئی گیس پریشر غائب ہوگیا،شہریوں کو کھانا تیار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان کا کہنا ہے کہ موسم سرد ہونے سے گیس کی کھپت بڑھ گئی ہے۔ وادی کوئٹہ میں اندھی اور ہلکی بارش کے بعد سرد ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی،موسم سرد ہونے کے بعد شہر کے بیشترعلاقوں بروری،رئیسانی ٹاون،اسٹیورٹ روڈ،جان محمد روڈ،ہزارہ ٹاون میں سوئی گیس کی فراہمی بند جبکہ دیگر علاقوں میں سوئی گیس پریشر میں نمایاں کمی ہوگئی۔ سوئی گیس کا پریشر غائب ہونے سے شہریوں کو کھانا تیار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس سلسلے میں جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی انور بلوچ کا کہنا تھا کہ موسم سرد ہونے سے گیس کی کھپت بڑھ گئی ہے،رمضان المبارک میں شہریوں کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے