کراچی (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام قلات کے رہنما شیخ الحدیث حضرت مولانا سکندر احمد صاحب نے کہا ہے کہ ریاستی دباؤ، گرفتاریوں اور اوچھے ہتھکنڈوں سے قائد جمعیت، سرخیل امت مسلمہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کی سیاسی جدوجہد اور جمعیت علمائے اسلام کے اصولی موقف کو ہرگز دبایا نہیں جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ایک اصولی، نظریاتی اور عوامی جماعت ہے، جس نے ہمیشہ آئین، جمہوریت، اسلام اور عوامی حقوق کی سربلندی کے لیے جدوجہد کی ہے۔ قائد جمعیت کا موقف کسی دباؤ یا لالچ کا نتیجہ نہیں بلکہ قرآن و سنت کے اصولوں پر مبنی ہے۔مولانا سکندر احمد نے مزید کہا کہ کارکنان مایوس نہ ہوں، جمعیت کا ہر کارکن قائد جمعیت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور آخری دم تک اصولی موقف پر ڈٹا رہے گا۔

