واشنگٹن(ڈیلی گرین گوادر)امریکی انتخابات میں ایک اور تاریخ رقم ہوگئی، عبدل السید پہلی بار مسلمان سینیٹر منتخب ہوگئے۔رائٹرز کے مطابق مسلمان امیدوار عبدل السید نے ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کو شکست دے دی۔
جیت کے بعد کارکنوں سے خطاب میں عبدل السید نے کہا کہ مجھے اپنی خدمت کیلئے واشنگٹن بھیجنے پر آپ سب کا شکریہ، ریپبلکنز نے سب سے پہلے میرے نام کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، میرے نام اور مذہب کو ایشو بنانا ریپبلکنز کے کوئی کام نہ آیا۔
عبدل السید نے کہا کہ ہم نے ان سیاستدانوں کو شکست دی جو ہمیں تقسیم کرنا چاہتے تھے، مشی گن میں مجھے ہرانے کیلئے 7 کروڑ ڈالر خرچ کیے گئے، ہم نے ثابت کیا کہ پیسے اور سچائی کی جنگ میں فتح سچائی کی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری کامیابی ہر امریکی کیلئے امید کی ایک کرن ہے، یہ کامیابی صرف میری نہیں ہم سب کی کامیابی ہے، ریپبلکن اس نظریے کے خلاف ہیں کہ امریکا سب کا ہے، امریکا اتنا بڑا ہے کہ یہاں ہم سب ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔

