مستونگ (ڈیلی گرین گوادر)مستونگ میں پرانی چونگی کے مقام پر ٹوڈی کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
مستونگ،ٹوڈی کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم، پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

ٹیگز:
مستونگ
