خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار کے علاقے میں زلزلے کے باعث پتھر گرنے سے مائن پرکام کرنے والا مزدور جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو خضدار کے پہاڑی سلسلے بیسار میں زلزلے کے باعث مائن پر کام کرنے والے مزدور پر پتھر آگر جس کے نیچے دب کرمزدور عبدالرحیم ولد قمر الدین جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ٹیموں نے نعش ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔
خضدار، زلزلے کے باعث پتھر گرنے سے مائن پرکام کرنے والا مزدور جاں بحق

ٹیگز:
خضدار
