قلات(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری سے سابق سٹی ناظم پرنس آغا ذکی احمد زئی سماجی کارکن ندیم دہوار مولانا رحمدل حلیمی کونسلر کلی پندرانی عبدالقیوم سمیت قلات اور خالق آباد کے عوام کی ملاقات، ملاقات کے دوران خالق آباد کے عوام کو درپیش مختلف مسائل، جبکہ قلات کے کلی پندرانی میں پانی کی قلت، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور دیگر عوامی مشکلات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا، ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے عوامی مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ حکام کو ان کے فوری حل کے لئے ضروری اقدامات اور احکامات جاری کئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے کہا کہ عوامی مسائل سننا اور ان کے حل کے لئے مثر اقدامات اٹھانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ عوام کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
عوامی مسائل سننا اور ان کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے، تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، انجینئر عائشہ زہری

