کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک اہم اور ہنگامی دورے پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، جہاں ائیرپورٹ پر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ان کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا۔ شہر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور چمن پھاٹک کے قریب ٹرین دھماکے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ ائیرپورٹ پر آمد کے موقع پر صوبائی وزرا اور اعلی سول و ملٹری حکام بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

ٹیگز:
محسن نقوی
