کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں قومی شاہراہ N-25 اور پانچ دانش سکولوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا اور کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،بلوچستان کو دوسری صوبوں کے ہم پلہ دیکھنا چاہتے ہیں، صوبے کی ترقی کے لیے ہرممکن وسائل فراہم کریں گے، دہشت گردی کے پیچھے فتنہ الہند ستان کا ہاتھ ہے، پاک فوج نے مئی میں دشمن کو شکست فاش دی، ہماری فوج اور سکیورٹی ادارے دہشت گردی کا سر کچل کے رہیں گے،دشمن کے عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی،بلوچستان کے بچوں کو بہتر تعلیم کی فراہمی کے لیے پانچ دانش سکولوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے،جنوبی بلوچستان میں بھی دانش سکول بنائے جائیں گے، ملک کے ہونہار طلباء میں لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم کیے جا رہے ہیں، نوجوانوں کے لیے سکیموں میں بلوچستان کا 10 فیصد اضافی کوٹہ رکھا گیا ہے،رواں سال سیلاب متاثرین کے لیے 57 ہزار گھر مکمل کیے جائیں گے، سیلاب متاثرین کے لیے عالمی بینک نے 112 ارب روپے کی گرانٹ دی ہے،کچھی کینال منصوبے کی تکمیل بلوچستان کی زرعی ترقی کے لیے ناگزیر ہے،منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے چار ہفتوں میں ٹھوس فیصلہ کر کیبلوچستان کے عوام کو تحفہ دیں گے، ترقی کی دوڑ میں مل کر آگے بڑھیں گے تو پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں قومی شاہراہ N-25، آواران جھلجھاؤ روڈ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دانش سکولوں کے سنگ بنیاد و افتتاح اور بلوچستان میں 2022ء کے سیلاب متاثرین میں تعمیر شدہ گھروں کے سرٹیفکیٹس اور چیکس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی، وفاقی وزراء،کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم،ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی زعماء بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ آج ہمارے لیے خوشی کا دن ہے کہ ہم بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں موجود ہیں اور ایسے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا ہے جن کا بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی سے براہ راست تعلق ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بلوچستان ملک کا وہ صوبہ ہے جہاں غیور بلوچ، پشتون اور دیگر اقوام مقیم ہیں، اس صوبے نے پاکستان کے ساتھ رضاکارانہ طور پر الحاق کا اعلان کیا تھا اور اس میں بلوچستان کے عوام اور بلوچستان کی سیاسی قیادت کی رضامندی شامل تھی،بلوچستان پاکستان کا جغرافیائی لحاظ سے سب سے بڑا اور آبادی کے لحاظ سے چھوٹا صوبہ ہے، سڑکیں، تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات بلوچستان کے عوام کا حق ہیں، صوبے کی ترقی کے لیے ہرممکن وسائل مہیا کیے جائیں گے،2010ء کے این ایف سی ایوارڈ کے وقت وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے لاہور میں اضافی وسائل کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا، چاروں صوبوں نے مل کر ان کا مطالبہ پورا کیا جبکہ پنجاب نے خلا اپنے وسائل سے پورا کرنے کا وعدہ کیا، میں اس وقت پنجاب کا وزیراعلیٰ تھا،جب یہ معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھایا تو پوری صوبائی اسمبلی نے اس کو سراہا کہ آپ نے ملک کے بہترین مفاد میں فیصلہ کیا ہے، پنجاب 11 ارب روپے سالانہ اپنے حصے سے بلوچستان کو دے رہا ہے
بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،بلوچستان کو دوسری صوبوں کے ہم پلہ دیکھنا چاہتے ہیں، شہباز شریف

ٹیگز:
شہباز شریف
