کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم کے ہمراہ ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزرا احسن اقبال، علیم خان اور رانا ثنا اللہ بھی روانہ ہوئے۔دورہ کے دوران وزیراعظم نے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل اور وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال، امن و امان اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے وزیراعلی سیکرٹریٹ میں اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی، جس میں صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے دورہ کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں پانچ دانش سکولوں، چمن کراچی شاہراہ (این 25) اور ایک رہائشی منصوبے کا بھی افتتاح کیا، جس سے تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بہتری متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ مکمل ٗ واپس روانہ ہو گئے، پانچ دانش سکولوں اور اہم منصوبوں کا افتتاح کردیا

ٹیگز:
شہباز شریف
