نیویارک (ڈیلی گرین گوادر)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری روکنے کی یقین دہانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ایسا نہ کیا تو اسے بھاری ٹیرف ادا کرنا پڑے گا۔ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’میں نے بھارت کے وزیراعظم مودی سے بات کی اور انہوں نے کہا کہ وہ روسی تیل کے معاملے میں اب ایسا نہیں کریں گے‘۔ٹرمپ کے اس بیان پر ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ’پھر بھارتی حکومت یہ کیوں کہہ رہی ہے کہ مودی اور ٹرمپ کے درمیان ایسی کوئی بات نہیں ہوئی؟‘ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نہیں پتا، اگر وہ یہ کہنا چاہتے ہیں تو پھر وہ بھاری محصولات ادا کرتے رہیں، اور وہ ایسا کرنا بالکل نہیں چاہیں گے‘۔
روسی تیل کی خریداری کے معاملے پر ٹرمپ کی بھارت کو ایک بار پھر دھمکی

ٹیگز:
روسی تیل
