کوئٹہ(ڈیلی گرین گواد ر)کوئٹہ میں گیس دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ بچوں سمیت8افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے بھوسہ منڈی میں ایک گھر میں گیس لیکج ہورہی تھی جیسے ہی اہل خانہ نے چولہا جلانے کیلئے ماچس جلائی تو زور دار دھماکہ ہوا جس سے ایک خاتون پلوشہ جاں بحق جبکہ دو سالہ حسنین، چار سالہ حفظہ، زویا،کائنات، اقراء، صائمہ،لطف جھلس کر زخمی ہوگئے پولیس نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
کوئٹہ میں گیس دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 8افرادزخمی

ٹیگز:
کوئٹہ
