پشین(ڈیلی گرین گوادر)پشین کے نواحی علاقے کلی تورہ شاہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار قاہر خان ترین جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق قاہر خان معمول کے مطابق اپنے کاموں میں مصروف تھے کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز موقع پر پہنچے اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی، پرانی رنجش یا دہشت گردی کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم تمام پہلوں پر تفتیش جاری ہے۔اس واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔ مقتول کے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔
پشین کے علاقے کلی تورہ شاہ میں فائرنگ، موٹر سائیکل سوار قاہر خان ترین جاں بحق

ٹیگز:
پشین
