کراچی (ڈیلی گرین گوادر) ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں 6 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ خالص سونے کی قیمت 6 ہزار 100 روپے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار روپے ہو گئی۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 229 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا مہنگا ہو کر 2 لاکھ 82 ہزار 145 روپے میں فروخت ہوا۔ادھر، فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمتیں بالترتیب 53 روپے اور 45 روپے اضافے سے 3 ہزار 953 روپے اور 3 ہزار 389 روپے ہو گئیں۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 61 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 363 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
سونے کی قیمتوں میں 6 ہزار 100 روپے کا اضافہ

ٹیگز:
سونے
