موسی خیل (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ زلزلے کے باعث علاقے میں 3 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے جبکہ4 کو جزوی نقصان پہنچا۔ مکانات کے گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
موسی خیل میں 5.5 شدت کا زلزلہ 4 افراد زخمی

ٹیگز:
موسی خیل
