کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ادارہ برائے امراض گردہ و مثانہ بلوچستان، کوئٹہ۔ (بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرو یورولوجی کوئٹہ۔ بنیق) کے جاری کردہ ایک اطلاع کے مطابق بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نفرو یورالوجی میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن کی رہنمائی میں ادارہ ہذا نے گردوں کی پیوند کاری کے آپریشن ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ کے مطابق شروع کر دیا ہے اس سے قبل صوبہ بھر کے مریض گردوں کی پیوند کاری کے لیے لاکھوں روپے کے اخراجات کر کے دوسرے صوبوں سے علاج کروانے پر مجبور تھے جبکہ اب یہی سہولت ان کے اپنے صوبہ بلوچستان میں مفت فراہم کی جارہی ہے۔ بنیق انتظامیہ بلوچستان میں تمام گردوں کے مریضوں کو اطلاع دیتی ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن برائے انتقال گردہ ٹرانسپلانٹ ڈیسک میں جلد از جلد کروالیں۔
ادارہ برائے امراض گردہ و مثانہ کوئٹہ میں گردوں کی مفت پیوند کاری کا سلسلہ جاری

ٹیگز:
امراض گردہ
