دہلی(ڈیلی گرین گوادر)بھارت نے بھی پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرتے ہوئے ناٹم جاری کردیا ہے، بھارت کی فضائی حدود آج سے23 مئی تک تمام پاکستانی طیاروں کے لیے بند رہیں گی۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش کے فیصلے کے جواب میں بھارت نے بھی پاکستان کے لیے اپنے فضائی حدود بند کرتے ہوئے نوٹم جاری کردیا ہے۔
نوٹم کے مطابق بھات کی فضائی حدود آج سے23 مئی تک تمام پاکستانی طیاروں کے لیے بند رہیں گی، واضح رہے کہ قومی ائیرلائن پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے احتیاط کے طور پر پہلے ہی بھارتی فضائی حدود کا استعمال روک چکی ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے پہلگام حملے کو جواز بناکر بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے اعلان پر پاکستان نے بھارتی ائیرلائنز کے لیے اپنے فضائی حدود بند کردی تھیں، پاکستان کی فضائی حدود کی اچانک بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔

