قلعہ عبداللہ (ڈیلی گرین گوادر)قلعہ عبداللہ کے سید حمید کراس کے مقام پر دو قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افرادجاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ سیگی اور حمیدزئی قبائل کے درمیان ہوئی ہے۔ لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں قبائل کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔پولیس اور لیویز فورس نے فوری طور پر علاقے میں پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق، یہ فائرنگ قبائلی تنازعے کے باعث ہوئی ہے جس میں علاقے کے لوگوں کو شدید تشویش لاحق ہے۔ لیویز کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
قلعہ عبداللہ،دو قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،4 افراد جاں بحق

ٹیگز:
قلعہ عبداللہ
