پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور کے علاقے تسپ میں بجلی کے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق رحمت اللہ نامی شخص بجلی کے ٹرانسفارمر میں لنک تبدیل کر رہا تھا کہ اچانک بجلی آ گئی اور وہ کرنٹ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب رحمت اللہ ٹرانسفارمر کے قریب تھا اور بجلی کا اچانک آنا اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔
پنجگور،تسپ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
پنجگور
