کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم افراد پولیس تھانے پردستی بم پھینک کرفرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی رات کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ تھانے پرنامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جوزورداردھماکے سے پھٹ گیا دھماکے سے تھانے میں کھڑی ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو لیاتاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
کوئٹہ،کیچی بیگ تھانے پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ

ٹیگز:
کوئٹہ
