خاران(ڈیلی گرین گوادر)خاران شہر کی مغربی طرف 4 کلو میٹر کے فاصلے پر باب خاران کے قریب مقامی ٹھیکیدار لطیف نوتیزئی کے کریش پلانٹ کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے کا نشانہ بناکر کریش و دیگر مشینریوں پر فائرنگ کی جس سے متعدد مشینری کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی ٹھیکیدار کے متعدد جاری مختلف ترقیاتی کاموں پر اسی طرح کا حملہ ہوا ہے جس سے کئی مشینریوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے لطیف نوتیزئی جوکہ ایم پی اے خاران صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کے قریبی رشتہ داربھی ہے۔
خاران،کریش پلانٹ پرنامعلوم مسلح افراد حملہ،متعدد مشینری کو جزوی نقصان

ٹیگز:
خاران
