کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مسرت اور تمام اتحادی پارٹیوں کو مبارکباد دی۔ اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس ترمیم کی منظوری جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی نمائندوں کے حق کی بحالی کی علامت ہے اس ترمیم کی کامیابی میں بلاول بھٹو زرداری کی دوراندیش قیادت اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کا اہم کردار ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے اور قومی مفاد کو ترجیح دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
26 ویں آئینی ترمیم کی کامیابی میں بلاول بھٹو زرداری کی دوراندیش قیادت اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کا اہم کردار ہے،بخت محمد کاکڑ

ٹیگز:
بخت محمد کاکڑ
