کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بارڈر ٹریڈ کی بندش سے لاکھوں بے روزگار ہوگئے ہیں اور ایک روٹی ایک ٹکڑے کیلئے محتاج ہوگئے ہیں۔لاکھوں روزگار فراہم کرنے والوں نے عوام کو ان کے خود کے روزگار سے محروم کردیا۔جو قابل مذمت ہے۔25 اپریل کو نیشنل پارٹی کیچ کی جانب سے بارڈر ٹریڈ کی بندش کے خلاف تربت میں احتجاج مظاہرہ ہوگا۔سلیکٹڈڈ صوبائی حکومت جنوبی بلوچستان کی اصطلاح کو ایک سازش کے تحت استعمال کررہی ہے۔اور جنوبی بلوچستان کے منفی سازش کو دہرانے کیلیے نام نہاد پیکجز کا اعلان کررہی ہے۔ عملاً بارڈر ٹریڈ کو بند کرکے لوگوں کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان ایک حقیقت ہے اور اس کو جنوبی و شمالی کی بنیاد پر نہ تقسیم کیا جاسکتا ہے۔اور بلوچستان کے عوام اس سازش کے خلاف سیہ پلائی دیوار ثابت ہونگے۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی بارڈر ٹریڈ سے منسلک لاکھوں افراد کے روزگار کو کسی کو چیھننے نہیں دے گی۔اور ان کو سلیکٹڈڈ و نااہل نمائندوں کے رحم وکرم پر نہیں چوڑے گی۔اس سلسلے میں نیشنل پارٹی کے زہر اہتمام 25 اپریل کو تربت میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔
بارڈر ٹریڈ کی بندش سے لاکھوں بے روزگار ہوگئے ہیں : نیشنل پارٹی

ٹیگز:
بارڈر
