کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے سیکرٹری لائیواسٹاک طیب لہڑی سے ملاقات کی جس میں وفد کے ڈاکٹرز نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹرز کی بڑھتی ہوئی تعداد اور بیروزگاری، حالیہ صوبائی وزیرلائیوسٹاک اور صوبائی وزیر خزانہ سے ملاقات، ڈاکٹرز کے حوالے سے مدد کی یقین دہانی کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ دووزرانے سیکرٹری جنرل لائیواسٹاک سے اسپیشل ملاقات کا کہا۔ علاوہ ازیں ملاقات میں وفد نے سیکرٹری لائیوسٹاک کوملاقات میں ڈاکٹرز کے حق میں بات کرنے اور آنے والے بجٹ میں محکمہ لائیوسٹاک کی جانب تجویز کردہ 670 اسامیو کی سمری منظور کروانے کی درخواست کی جسے سکرٹری لائیوسٹاک نے بخوبی قبول، بعد ازاں وفد نے طیب لہڑی کا شکریہ ادا کیا۔
بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی سیکرٹری لائیواسٹاک سے ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

ٹیگز:
سیکرٹری لائیواسٹاک
