کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ ہوگئے گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے صدر مملکت کو الوداع کیا، صدر مملکت کو دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورے میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدرمملکت آصف علی زرداری کا 3 روزہ دورہ کوئٹہ مکمل،اسلام آباد کیلئے روانہ

ٹیگز:
آصف علی زرداری
