تربت(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے جمعہ کو جامعہ تربت کا دورہ کیا یونیورسٹی آف تربت کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد نے دیگر فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے کے ہمراہ یونیورسٹی آمد پران کا پرتپاک استقبال کیا۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ کے سابق صدر حاجی فدا حسین دشتی بھی انکے ہمراہ تھے۔ملاقات کے دوران ڈاکٹر منصور احمد نے یونیورسٹی کی تعلیمی کامیابیوں اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے بارے میں رکن قومی اسمبلی کو آگاہ کیا۔ جناب پھلین بلوچ نے یونیورسٹی کی پیش رفت اور نمایاں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے بلوچستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے اہم مسائل کو حل کرانے میں مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ پھلین بلوچ نے حال ہی میں مکمل ہونے والی یونیورسٹی کے سینیٹ ہال اور زیر تعمیر مختلف اکیڈمک اور ہاسٹل بلڈنگ، بوائز ہاسٹل، جمنازیم اور کمپیوٹر لیبز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئرڈاکٹر کمال احمد نے انہیں یونیورسٹی کے ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ آخر میں ڈاکٹر منصور احمد نے یونیورسٹی کا دورہ کرنے اور صوبے کے تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کا اعادہ کرنے پر پھلین بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔
رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ کا تربت یونیوسٹی کا دورہ

ٹیگز:
پھلین بلوچ
