کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں تقرریوں اور تبادلوں پر عائد پابندی ہٹا دی ۔ جمعرات کو بلوچستان کے محکمہ نظم و نسق کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے سرکاری محکموں کے گریڈ 21تک ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں پر عائد پابندی کو ختم کردیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے 13مارچ 2024کو صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں ملازمین اور افسران کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کی تھی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں تقرریوں اور تبادلوں پر عائد پابندی ہٹا دی

ٹیگز:
سرکاری محکموں
