اسلام آباد: نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر این سی او سی نے کورونا کی روک تھام کیلئے انتہائی اہم اقدام اٹھاتے ہوئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار بند رکھی جائے گی۔ فیصلے کا اطلاق 10 اپریل سے 25 اپریک تک ہوگا۔
تاہم گڈز، فریٹ، میڈیکل اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ریلوے سروسز کو 70 فیصد سواریوں کے ساتھ ہفتے میں ساتوں دن آپریشنز کی اجازت ہوگی۔
نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ پابندی کے حوالے سے 10 اپریل کو اجلاس میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 81 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اس دوران پچپن ہزار چھ سو پانچ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے پانچ ہزار بیس افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
این سی او سی کا بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا فیصلہ

ٹیگز:
این سی او
