کراچی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ نے لگاتار تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر ہاؤس میں گورنر کامران ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، فریال تالپور اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ سابق نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر بھی شریک تھے۔
تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، معروف صنعت کار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔مراد علی شاہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں 112 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوئے تھے۔مراد علی شاہ لگاتار تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوئے ہیں۔

