بولان(ڈیلی گرین گوادر)ڈھاڈر کرد کیمپ کے قریب دن دہاڑے دو نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کے دوران چار عدد موبائل نقدی چھین کر فرار مزاحمت پر ایک لڑکا شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر بنگلزئی محلہ شاہی چوک ہے رہائشی عمیر احمد ولد منظور احمد بنگلزئی اپنے دیگر چھ ساتھیوں کے ہمراہ کرد کیمپ نالے پر غسل کرنے گئے تھے جہاں نامعلوم دو مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ان سے چار عدد موبائل اور نقدی چھین لیا مزاحمت پر عمیر احمد بنگلزئی کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی مزید کاروائی مقامی پولیس کررہی ہے واضح رہے کہ ڈھاڈر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
ڈھاڈر، دن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر چار عدد موبائل نقدی چھین کر فرار مزاحمت پر ایک لڑکا شدید زخمی

ٹیگز:
ڈھاڈ
