مانجھی پور(ڈیلی گرین گوادر)مانجھی پورمیں شوہر نے کلہاڑی کے وار سے بیو ی کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ پہنور سنہڑی کی حدود گوٹھ محمد اقبال کھوسہ میں شوہر محمد افضل نے اپنی بیوی (ویزاں) کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پو لیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی جا ری ہے۔
مانجھی پور، شوہر نے کلہاڑی کے وار سے بیو ی کو قتل کر دیا

ٹیگز:
مانجھی پور
