کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیراعلیٰ جام کمال کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کیخلاف اپیلیں خارج کر دی گئیں،نواب ثنا اللہ زہری اور سرداراختر مینگل جان کی اپیلوں پر 8جنوری تک ملتوی کردی ۔الیکشن ٹربیونل میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ،الیکشن ٹربیونل میں اپیلوں پر سماعت جج ہاشم کاکڑ پر مشتمل بنچ نے کی،مخالف فریق نے جام کمال خان پر اقامہ رکھنے کا اعتراض کیا تھا،وکیل جام کمال نے کہا کہ جام کمال کےاقامے کی مدت 2018میں ختم ہو چکی ہے،الیکشن ٹربیونل کے جج نے جام کمال کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی ۔ٹربیونل نے نواب ثنا اللہ زہری اور اختر مینگل کی اپیلوں کی سماعت 8جنوری تک ملتوی کردی،دونوں سابق وزرااعلیٰ بلوچستان پر اقامہ ہولڈرز ہونے کے اعتراضات ہیں ۔
جام کمال کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کیخلاف اپیلیں خارج،نواب زہری وسرداراخترمینگل کی اپیلیں 8 جنوری تک ملتوی

ٹیگز:
اپیلیں
