کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور پر الیکشن لڑ رہے ہیں جب بھی پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی ہے تو بلو چستان کے عوام کی خدمت کی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 45 کوئٹہ 8 کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے بلو چستان کو 18ترمیم اور بلو چستان کے عوام کو روز گار دیا ہے،پی پی نے ملک میں تاریخی کام کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں ملازمین کے ڈھا ئی سے تین سو فیصد تنخواہوں میں اضا فہ کیا گیا، ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے عوامیں پائی جانے والی احساس محرومیوں کا خاتمہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نفرت کی سیاست کو ختم کر کے بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیگی اور ہم پر امید ہیں کہ بلو چستان میں پاکستان پیپلزپارٹی بھا ری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے اقتدار میں آئے گی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور پر الیکشن لڑ رہے ہیں،حاجی علی مدد جتک

ٹیگز:
حاجی علی مدد جتک
