کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ ملک کے 23کروڑ عوام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں سوچ سمجھ کر فیصلہ دیں ایسے لوگوں کو منتخب کرکے آگے لائیں جو ملک و عوام کے مفاد کو عزیز رکھیں پاکستان کی سلامتی و بقاء کیلئے سوچیں، ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہوں عوام ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لائیں عوام نے 2018ء میں کی گئی غلطی دھرائی تو ملک سو سال پیچھے چلا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں ملاقات کرنے والے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہاکہ 2018کے انتخابات میں نان کیڈر کے سیاستدانوں کو آگے لایا گیا جن میں اکثریت لینڈ مافیا اور بزنس ٹائیکون سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے سیاست کو تجارت سمجھا ان کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک کے 23کروڑ عوام مہنگائی،بے روزگاری، دہشت گردی بھوک و افلاس اور کرپشن جیسے ناسور بھگت رہے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ 2024ء کے انتخابات آرہے ہیں ملک میں دوبارہ دھینگا مشتی اور کھینچا تانی شروع ہوگئی ہے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مرتبہ 2018ء والی غلطی نہ دھرائیں کیونکہ ملک اس غلطی کے باعث 50سال پیچھے چلا گیا ہے عوام نے اگر دوبارہ یہ غلطی دھرائی تو ملک سو سال پیچھے چلا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ایسے لوگوں کو 2024ء کے انتخابات میں آگے لایا جائے جو ملک کی بقاء و سلامتی کے بارے میں سوچتے ہیں جو عوام کے مفاد کو عزیز رکھتے ہیں جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ایسی ایماندار اور قابل قیادت پاکستان اور یہاں کے غیور 23کروڑ عوام کیلئے ناگزیر ہیں انشاء اللہ عوام 2024ء کے انتخابات میں کرپٹ لینڈ مافیا، بزنس ٹائیکون کی نان کیڈر کے ان لوگوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کریں گے مخلص اور ایماندار قیادت کو آگے لاکر اپنا قومی فریضہ اور حق ادا کریں گے۔
ملک کے 23کروڑ عوام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں سوچ سمجھ کر فیصلہ دیں، میر عبدالکریم نوشیروانی

ٹیگز:
میر عبدالکریم نوشیروانی
