حب(ڈیلی گرین گوادر)حب میں چینی کا مصنوئی شارٹیج کے باعث چینی کا بحران سر اٹھانے لگا، چینی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی چینی کی مصنوئی شارٹیج کے باعث چینی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا، چینی نایاب ہونے کے باعث مہنگے داموں فروخت ہونے لگی۔تفصیلات کے مطابق حب کے شوگر ڈیلر لائسنس ہولڈرزکی جانب سے موقف ظاہر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کراچی سے 118 روپے ملنے والی چینی حب میں 145 سے 160 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے متعدد شوگر ڈیلرز ہونے کے باوجود این او سی صرف ایک ہی ڈیلر کو مہیا کی جا رہی ہے جس سے جہاں ایک طرف تو چینی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے وہیں دوسری جانب چینی حب کی عوام کو مہنگے داموں فروخت کی جانے لگی ہے شوگر ڈیلر ز مالکان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیشتر شوگر ڈیلرز کو چینی نہ ملنے کی وجہ سے ڈیلرز حب میں چینی لانے سے قاصر ہیں اور حب کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک ہی ڈیلر کو این او سی دی گئی ہے باقی رجسٹرڈ ڈیلرز کو چینی لانے کی اجازت نہیں ہے شوگرڈیلر لائسنس ہولڈرزمالکان کی جانب سے مزید موقف اختیار کیا گیا کہ 2008 سے کام کرنے والے شوگر ڈیلر لائسنس ہولڈرز کو تنگ کیا جا رہا ہے اور این او سی نہیں دی جا رہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک ہی ڈیلرکو این او سی فراہم کی جارہی ہے شوگر ڈیلر لائسنس ہولڈرز نے موقف اختیا رکیا کہ ضلعی انتظامیہ شوگر ڈیلر لائسنس ہولڈرز کو این او سی جاری کرے تاکہ عوام کو سستی چینی مہیا کرسکیں۔
حب، چینی کا مصنوئی شارٹیج کے باعث چینی کا بحران سر اٹھانے لگا

ٹیگز:
چینی کا مصنوئی شارٹیج
