کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر خزانہ امجد رشید نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انڈسٹریز نہ ہونے کے برابر ہیں بلوچستان کے نوجوانوں کو ٹیکنکل تربیت دی جارہی ہے تاکہ نوجوان بیرون ملک جاکر اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکے اورسیز جاب میں نوجوانوں کو تربیت حاصل کرنے کا فائدہ پہنچے گا بلوچستان سے ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو اور سیز جاب پر بھیجیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر خزانہ امجد رشید نے مزید کہا کہ تربیت حاصل کرنے سے نوجوان غیر قانونی راستہ نہیں اپنائیں گے حکومت بلوچستان نے پاکستان اورسیز ایملائمنٹ ایسوسی ایشن سے رابطہ کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اورسیز ایملائیمنٹ ایسوسی ایشن تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو تربیت دے گی تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جاسکے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے سینکڑوں نوجوان ابتک موت کے منہ میں جاچکے ہیں اس لیے حکومت کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کو تربیت دے کر ایسے ہنر سکھائے تاکہ وہ بیرون ملک جاکر نہ صرف اپنے خاندان بلکہ اپنے ملک کانام روشن کرسکے اس لیے ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ہنر مند بنائیں تاکہ وہ بیرون ملک جاکر اپنے اور اپنے ملک کیلئے سرمایہ کماسکے انہوں کہا ہے کہ بلوچستان میں انڈسٹریز نہ ہونے کے برابر ہیں بلوچستان کے نوجوانوں کو ٹیکنکل تربیت دی جارہی ہے تاکہ نوجوان بیرون ملک جاکر اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکے اورسیز جاب میں نوجوانوں کو تربیت حاصل کرنے کا فائدہ پہنچے گا بلوچستان سے ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو اور سیز جاب پر بھیجیں گے۔
بلوچستان میں انڈسٹریز نہ ہونے کے برابر ہیں،ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو اورسیزجاب پر بھیجیں گے،امجد رشید

ٹیگز:
امجد رشید
