کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) اقتدار ہماری منزل کبھی بھی نہیں رہی بلکہ عوام کی خدمت ہی ہمارا منشور اور نصب العین ہے۔عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارمرکزی نائب صدر بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے پارٹی کے کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مخلص کارکن ہی پارٹی کا سرمایہ ہیں اور انہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ پارٹی کارکنوں کی دن رات محنت سے پارٹی کی جڑیں آج عوام کے دلوں میں ہیں۔انہوں نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے بلا رنگ و نسل اور تعصبات سے بالاتر ہو کر بلوچستان کے عوام کی خدمت میں دن رات کوشاں ہے اور عوام کی خدمت،ترقی و خوشحالی کے لئے ہماری کوششیں جاری ہیں۔جاری ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔عوامی مفادات کے لئے جوبھی اسکیمات جاری ہیں وہ اجتماعی مفادات کی بنیاد پر ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام ان مفید اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی سیاست کا محور خلوص نیت سے عوام کی بے لوث خدمت اور ان کے مسائل حل کرنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بی اے پی دن بہ دن عوام میں مقبول تر ہوتی جارہی ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ و فریب کی سیاست کا دور اب ختم ہو چکا ہے اور عوام باشعور ہو چکے ہیں اور اچھے برے کی پہچان رکھتے ہیں۔بلوچستان کے عوام صوبے میں امن اور خوشحالی چاہتے ہیں اور یہی پارٹی کا منشور و نصب العین بھی ہے جس کے حصول کے لئے عوامی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے عملدرآمد تیزی سے جاری ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکن ہمارا سرمایہ ہیں، کسی بھی پارٹی میں ورکروں کی اہمیت مسلمہ ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات کے لئے بھرپور تیاری کریں اور پارٹی منشور گھر گھر پہنچائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ انتخابات میں پڑھے لکھے اور بلوچستان کا درد رکھنے والے عوام بلوچستان عوامی پارٹی کو ووٹ دیں گے تاکہ بلوچستان تیز رفتار ترقی کی منازل طے کر سکے۔
بلوچستان کا درد رکھنے والے عوام بلوچستان عوامی پارٹی کو ووٹ دیں گے، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

ٹیگز:
سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
