کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ غزہ کی انتہائی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر سعودیہ سمیت مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ چین کا دورہ آیندہ چند روز میں کریں گے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا یہ کہنا کہ رواں ماہ اوائل میں ہونے والی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں کے تناظر میں وزرائے خارجہ کے ایک وفد کا دورہ چین بہت جلد ہوگا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان وزرائے خارجہ کے اس دورے کے لئے نہایت متحرک کردار ادا کر رہے ہیں اور انکی کوششوں سے اسرائیل فلسطین تنازعے کا پرامن حل میں بہت جلد مدد ملے گی. ان کی کوششوں کا مقصد جنگ کا فوری خاتمہ ہے سعودی وزیر خارجہ کا یہ کہنا کہ چین کے بعد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا یہ وفد دیگر سرکردہ ممالک کے بھی دورے کرے گا اور یوں جنگ کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے اس دورے کا مقصد فوری طور پر غزہ میں انسانی بنیادوں پر امدادی سامان کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے عالمی قوتوں پر دباؤ بڑھانا بھی ہے سعودی وزیر خارجہ فلسطین اسرائیل تنازعے کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہیں ان کا کہنا کہ دو خود مختار ریاستوں کے قیام کے بغیر فلسطین میں امن و استحکام نا ممکن ہے مشرق وسطیٰ میں لگی آگ پھیل رہی ہے اسے فی الفور بجھانا ہوگا۔چیئرمین قائمہ کمیٹی محمدعبدالقادرنے کہا ہے کہ فلسطین کے خلاف اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں اور بربریت ک کو دیکھتے ہوئے مسلم دنیا خاموش تماشائی بنی نہیں رہ سکتی اب بہت ہو چکا، عالمی برادری کی خاموشی اور بے حسی فلسطینی شہریوں کو نیست و نابود کر کے رکھ دے گی یہ نہیں ہو سکتا کہ ساری دنیا اور تمام عالمی ادارے عضو معطل بن کر رہ جائیں عالمی اداروں کو متحرک اور مزید فعال بنانے کی اشد ضرورت ہے اگر دنیا بھر کے ممالک اور ادارے ایک ملک کی سفاکیت کو نہیں روک سکتے تو اس کا مطلب ہے کہ ان میں عالمی تنازعات حل کرنے کی سکت اور صلاحیت باقی نہیں رہی۔
غزہ کی صورتحال کے پیش نظر مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ آئندہ چند روز میں چین کا دورہ کریں گے، سینیٹر محمد عبدالقادر

ٹیگز:
سینیٹر محمد عبدالقادر
