حب(این این آئی)سی آئی اے اور بیروٹ پو لیس کی مشتر کہ کا روائی، اکرم کا لو نی میں قتل ہونے والے ریحان مگسی کے قتل میں ملوث ایک ملز م کوگرفتار کر لیا۔اس حوالے سے ڈی ایس پی سی آئی اے حب عارف بلو چ نے بتا یا کہ سی آئی اے حب اور بیروٹ نے کاروائی کرتے ہو ئے چند ہفتے قبل اکرم کالونی میں قتل ہونے والے نوجوان ریحان مگسی کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر قتل میں ملوث ایک ملزم علی گل عرف نادر چانڈیو کو چیزل آبا د حب سے گرفتار کرلیا سی آئی اے پو لیس کے مطابقٹیکنالوجی کے استعمال کے بعد ریحان مگسی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے معمہ حل کردیاجبکہ باقی شریک ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپہ ما ر کا روائیاں جا ری ہیں۔
حب، سی آئی اے پو لیس کی کا رروائی، ریحان مگسی کے قتل میں ملوث ملز م گرفتار

ٹیگز:
سی آئی اے
