کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حق دو تحریک کے سربراہ اور جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ نگران حکومت گوادر میں ٹرالر مافیا کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سمندری حیات کی نسل کشی کو روکنے کیلئے اپنا کردارادا کرے، پاک ایران بارڈرکے ساتھ کراسنگ پوائنٹ کھولے جائیں تاکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسرآسکیں۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں عبدالولی شاکر، وسیم سفر، یعقوب عیسیٰ، شعیب عیسیٰ، صبغت اللہ، مرتضیٰ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ حق دو تحریک بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لئے گزشتہ کئی سالوں سے اپنے مطالبات کے حصول کیلئے آئین اور قانون کے تحت جدوجہد کررہی ہے جس میں طویل دھرنا دیئے گے اس جدوجہد میں گزشتہ برس 26 دسمبر 2022کو حق مانگنے پر بدترین تشدد کیا گیااور پابند سلاسل کیا گیا اب بھی آئینی جدوجہد کا راستہ روکنے کے لئے جھوٹے مقدمات درج کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی ترجیح شفاف الیکشن کی بجائے عوام کو بے روزگار کرنے پر مرکوز ہے حکومت ماہی گیروں اور سرحدی تجارت کو ترجیح نہیں دے رہی سرحدی تجارت کے راستے ں بند کئے جارہے ہیں جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا نگران حکومت کراسنگ پوائنٹ پر پابندی ختم کرے، گوادر میں ٹرالر مافیا مقامی ماہی گیروں کی حق تلفی کررہا ہے جس سے غریب عوام کے لئے روز گار کے دروازے بند کئےْ جارہی ہیں ٹرالر مافیا کی سرگرمیوں سے گوادر میں سمندری حیات کی نسل کشی کی جارہی ہے گزشتہ ڈیڑھ سال کی پابندی کے بعد ایک بار پھر ٹرالر مافیا کو چھوٹ دے دی گئی ہے اور وہ پسنی، اورماڑہ، ڈام سمیت دیگر مقامات پر ٹرالروں کے ذریعے شکار کرکے مقامی ماہی گیروں کا حق چھین رہے ہیں 750 کلو طویل ساحل سمندر پر مقامی لوگوں کو محروم رکھ کر ٹرالر مافیا کو فری ہینڈ دیا جارہا ہے جس سے سمندری حیات کی نسل ختم ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کونکا جائز حق نہ دیا گیا تو صوبے میں بدامنی بڑھے گی لوگ بھوکے ہوئے تو شیطان سے بھی مدد لینگے بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے کیچ اور مکران سے لوگوں کی بڑی تعداد لاپتہ کی جارہی ہے حکمران سرحدی تجارت پر پابندیاں ختم،رالر مافیا کو کنٹرول اور لاپتہ افراد کو بازیاب کریں۔
اب بھی آئینی جدوجہد کا راستہ روکنے کے لئے جھوٹے مقدمات درج کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے، مولانا ہدایت الرحمن

ٹیگز:
مولانا ہدایت الرحمن
