اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی بھی جبر و تسلط کسی محب وطن کو ملک آنے سے نہیں روک سکتا۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کتنا بھی جبر و تسلط کرلے اس کا اثر زیادہ دیر تک نہیں رہتا، مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو وطن واپسی پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔

