لیاقت پور، موٹر وے ایم فائیو پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

لیاقت پور(ڈیلی گرین گوادر) موٹر وے ایم فائیو پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لیاقت پور میں موٹر وے ایم فائیو پر ٹرک ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا، جس میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت محمد عامر اور محمد شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے