عمر عطا بندیال الوداعی خطاب میں آبدیدہ،میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) چیف جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ افسران و اسٹاف سے الوداعی خطاب میں آبدیدہ ہو گئے اور خود کو ڈوبتے ہوئے سورج سے تشبیح دے دی۔

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے افسران و ملازمین سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیساتھ بطور سپریم کورٹ جج نو سال بڑے اچھے گزرے، میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے،آپ لوگوں کا ابھی وقت پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب اپنی بھر پور لگن سے کام کریں، ملک کو معاشی و دیگر چیلیجز کا سامنا ہے، جب سب اکھٹے ہونگےتو یہ بحران نہیں رہے گا، آپ سب کے تعاون کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے