حاجی جاوید اختر انصاری نے بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں

ملتان (ڈیلی گرین گوادر) تحرک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی۔سابق رکن صوبائی اسمبلی و ٹکٹ ہولڈر پی پی 215 حاجی جاوید اختر انصاری نے بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں سابق رکن صوبائی اسمبلی و ٹکٹ ہولڈر پی پی 215 حاجی جاوید اختر انصاری نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف چھوڑنے اور ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کرتا ہوں ،9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہوں ، پاکستان تحریک انصاف سے دو بار ایم پی اے بنا ۔

جاوید اختر انصاری کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا ،ہم پر کوئی دباؤ نہیں ،9 مئی کے واقعات سے دل کو تکلیف ہوئی ،پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں ، دوست احباب اور فیملی جو جماعت کہیں گےوہ جوائن کریں گے ،ہمارا سیاسی خاندان ہے، عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ،پاک فوج ہمارا فخر ہے ، پاکستان تحریک انصاف کیساتھ بہت اچھا وقت گزارا ۔

خیال رہے سانحہ 9 مئی کے پرتشدد اور جلائو گھیرائو واقعات کے بعد پی ٹی آئی کی سینئر ترین رہنما شیریں مزاری، فیاض الحسن چوہان اور عامر کیانی سمیت متعدد رہنما، سابق وزراء ا ور اراکین اسمبلی عمران خا ن او رپارٹی کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔

کراچی سے محمود مولوی،سابق وفاقی وزیر عامر محمود کیانی، ملک امین اسلم ،سابق ایم این اے عثمان خان ترکئی، آفتاب صدیقی ، اجمل وزیر،ہشام انعام اللہ ،ملک جواد حسین ،چنیوٹ سے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ذوالفقار علی شاہ، ملتان سے سابق رکن پنجاب اسمبلی ظہیر علیزئی ، اوچ شریف سے افتخار حسن گیلانی اور خانیوال سے عبدالرزاق نیازی نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے