حب میں زمینی تنازعے پر فائرنگ پانچ افراد زخمی

حب(ڈیلی گرین گوادر) حب میں زمینی تنازعے پر فائرنگ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کوحب کے علاقے مگسی کالونی آلہ آباد ٹاؤن میں زمین کے تنازعے پر دو گروہوں میں تصادم فائرنگ سے پانچ افراد عنایت اللہ ولد رحمت اللہ،مقصود ولد شوکت علی کھوسہ،اکرم شاہ ولد اکبر شاہ،محمد اسماعیل ولد رسول بخش،خالد شاہ ولد مقصود شاہ زخمی ہو گئے جن میں تین شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے حب سٹی پولیس کے مطابق چار نامزد ملزمان سمیت 15نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے